پٹریوں پر فون میں مصروف شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 8 فروری (سیاست نیوز) ٹرین کی پٹریوں پر چہل قدمی اور سیل فون میں مصروفیت ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ شہر کے نواحی علاقہ عمدہ نگر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 36 سالہ ناگا اپا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا یہ شخص کل بدویل اور عمدہ نگر کے درمیان ریلوے لائن پر چہل قدمی کررہا تھا۔ چہل قدمی کے دوران وہ سیل فون پر اس قدر مصروف ہوگیا کہ ٹرین کی آمد کا بھی اس کو احساس نہیں ہوا اور ٹرین کی زد میں آکر روندا گیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع