حیدرآباد28 اگسٹ(سیاست نیوز) شدید بارش سے پٹریوں کو نقصان کے سبب کئی ٹرینوں کو منسوخ اور کچھ کے راستوں کو تبدیل کیا گیا ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق میدک اور کاماریڈی میں بارش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 36 ٹرینوں کو منسوخ کیاگیا جبکہ کئی ٹرینوں کا رخ تبدیل کردیاگیا ۔ کاماریڈی اور میدک میں بارش سے کئی مقامات پر پٹریوں کو نقصانات کے سبب ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ۔ شہر کے مختلف ریلوے اسٹیشن نامپلی ‘ سکندرآباد‘ کاچی گوڑہ و چیرلہ پلی پر خصوصی ہیلپ ڈیسک لگاکر مسافرین کو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ مسافرین کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔ کاماریڈی کے قریب پٹریوں کو نقصان سے اس روٹ پر تمام ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا لیکن آج پٹریوں کو نقصان کا جائزہ لے کر 36 ٹرینوں کو منسوخ اور کئی ٹرینوں کا رخ بدلا گیا ہے ۔3