پٹریوں کی تبدیلی میں خرابی سے ممبئی ٹرین کی آمدورفت متاثر

   

ممبئی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی کے بائیکلہ اسٹیشن پر پٹریوں کی تبدیلی کے مقام پر تکنیکی رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے آج ساوتھ سنٹرل ریلوے کی درجنوں ٹرینوں کی آمد و رفت میں زبردست خلل پیدا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ہزاروں مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح 11:15 بجے یہ مسئلہ درپیش آیا۔