پٹسبرگ /17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ ایر لائینس کی ایک پرواز پٹسبرگ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر میکانکی مسائل کی وجہ سے آج ہنگامی لینڈگ پر مجبور ہوگئی ۔ اس میں 72 مسافر اور 6 ارکان عملہ سوار تھے ۔ یہ پرواز شیکاگو سے واشنگٹن جارہی تھی اور طیارہ 737-800 پٹس برگ میں آج صبح 9.30 بجے ہنگامی لینڈگ پر مجبور ہوگیا ۔ کسی کے زخمی ہونے یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔تفصیلات ہنوز دستیاب نہیں ہوئی ۔