پٹس برگ میں چاقو کے حملے میں ایک ہلاک

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 9اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں پینسلوانیہ اسٹیٹ کے پٹس برگ علاقے میں جمعرات کے روز نوجوان نے ایک خاتون پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے سبب اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ میں دیگر خاتون زخمی ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پورٹ اتھارٹی بس اسٹینڈ پر دوپہر کے وقت ایک نوجوان نے اچانک ایک خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کردیا جبکہ ایک اور خاتون کو معمولی چوٹ آئی ہے ۔ پٹس برگ پولیس کی وائلینٹ کرائم یونٹ کے کمانڈر وکٹر جوزف نے کہا کہ نوجوان نے خاتون پر چاقو سے حملہ کیا تاہم ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ خاتون کو پہلے سے جانتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘ہم فی الحال حملے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔