پٹلم : دو ہفتوں سے گرام سیوکوں کی ہڑتال جاری

   

Ferty9 Clinic

پٹلم /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گرام پنچایت سیوکوں نے اپنے مطالبات کو لیکر دو ہفتوں سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ جگہ جگہ پر سڑکوں پر کچرے کے انبار کو پڑے ہوئے ہیں ۔ جنگلی جانور اور پالتوں جانورر کچرے کے انبار کو کھاکر کچرے کو بھکر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نالیوں بڑے موری میں گندا پانی اور کچرا جمع ہونے سے گندگی پھیلی ہوئی ہے ۔ گندگی کی وجہ سے عوام الناس کی طبعیت پر برا اثر پڑ رہا ہے ۔ یہاں ذکر کرنا ضروری ہے کہ ویکلی مارکٹ میں دو دن کا عرصہ ہوا ہے ۔ مارکٹ میں کی گندگی ابھی تک صاف نہیں کئے ۔ گرام سیوکوں کا کہنا ہے کہ تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور انہیں پرمننٹ ملازمتوں کے طور پر تقرر عمل میں لائے ۔ خوراشیاء ضروریہ کے قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کی تنخواہ ناکافی ہو رہی ہے ۔ گرام پنچایت راج کے ارباب گرام سیوکوںکے مطالبات کو پورے کرے تو انہیں راحت ملے گی اور عوام عوام کو بھی راحت ملے گی ۔