پٹلم ۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد اشفاق کانگریس کے سینئر حرکیاتی قائد کی اطلاع کے بموجب ظہیرآباد پارلیمنٹ کے سابقہ رکن پارلیمنٹ و رکن اسمبلی سریش کمار شیٹکار ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک وفد کے ہمراہ محمد اشفاق کے رہائشی مکان پر عید ملاپ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان کا ایک مہینہ مسلم طبقے کی عوام روزہ رکھتی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر ہندو ۔ مسلم بھائی بھائی کی طرح ملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہی اس موقع پر نگیش شیٹکار، شنکریا سوامی، آنند سوروپ شیٹکار، ساگر شیٹکار، سائیلو پٹیل، نہرو نائک، سائیلو، وٹھل ریڈی، مانکیم کے علاوہ مسلم قائدین میں محمد عبدالرشید ندیم نارائن کھیڑ ریزرویشن انچارج، محمد طاہر، محمد سلطان، محمد ممتاز نے دعوت عید ملاپ پروگرام میں شرکت کی۔