پٹلم /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے تحصیل آفس کے مقابل آنگن واڑی ٹیچرس تین دنوں سے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ جس سے کانگریس پارٹی کے حلقہ اسمبلی جکل کے سابقہ رکن اسمبلی مسٹر سوداگر گنگارام نے اظہار یگانگت کیا ۔بعد ازاں انہوں نے حظاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ دیگر محکمہ جات کی طرح آنگن واڑی ٹیچرس کے مطالبات کو پورا کرے ۔ آنگن واڑی ٹیچرس نونہال بچوں کے بنیادی معیار کو سنوارتے ہیں ۔ آنگن واڑی ٹیچرس سے سوتیلہ سلوک کرنا غلط بات ہے ۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آنگن واڑی ٹیچرس کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرے ۔ اس موقع پر آنگن واڑی ٹیچرس کی سکریٹری رادھا کے علاوہ آنگن واڑی ٹیچرس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔