پٹلم میں اے ایس آر ودیا کیندر کا افتتاح

   

پٹلم /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے ایس آر فاؤنڈیشن کے صدر یکیا کے بموجب اے ایس آر ودیا کیندر شاخ پٹلم پر سب انسپکٹر مسٹر رنجیت کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اولیاء طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے سنہری موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ اسکول کی چھٹی ہونے پر طلبہ ودیا کیندر میں کوٹے اور معیاری تعلیم حاصل کرے ۔ ودیا کیندر کی جانب سے طلباء کو مفت تعلیم دی جائے گی ۔ جس میں تلگو ، انگلش ، ریاضی کے مضمون کا درس دیا جائے گا ۔ ودیا کیندر کے قیام کو عمل میں لانے والے فاؤنڈیشن کے ممبران کی ستائش کی ۔ اس موقع پر نائب صدر ہنمنتلو ، جنرل سکریٹری لکشمن کے علاوہ پروین ، پون ، شنکر ، نوین اکھیل اور دیگر موجود تھے ۔
حاملہ خواتین میں نیوٹریشن کٹس تقسیم
یلاریڈی /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کے سرکاری دواخانہ میں آج حاملہ خواتین کی صحت کیلئے حکومت کی جانب سے نیوٹریشن کٹس میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت حاملہ خواتین کو زچگی تک مکمل صحت مند رکھنے کیلئے نیوٹریشن اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔ حاملہ خواتین صحتمند رہنے پر ہی صحت مند بچہ پیدا ہوگا ۔ اس خیال سے حکومت نے حاملہ خواتین کی صحت گراں کو قوی رکھتے ہوئے اقدامات کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نشاط بتول کے علاوہ کونسلر رامو ، سائیلو ، شیخ مجیب الدین ، محمد عمران ساجد رامیا ، شراوناور آشاورکرس و طبی عملہ موجود تھا ۔