پٹلم میں جلسہ استقبال رمضان و اصلاح معاشرہ برائے خواتین کا انعقاد

   

پٹلم : جدید نو تعمیرجامع مسجد پٹلم میں جلسہ استقبال رمضان و اصلاح معاشرہ برائے خواتین 29 مارچ کو بعد نماز ظہر تا عصر منعقد کیا گیا تھا ۔ جلسہ کی نگرانی صدر تنظیم المساجد انتظامی کمیٹی پٹلم جناب محمد عبدالقدوس نے کی جبکہ حافظ و قاری شاہ محمد عبدالمقتدر قریشی کی زیرسرپرستی میں جلسہ منعقد کیا گیا ۔ مفتی عبدالمنم فاروقی قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہِ رمضان کی آمد ہے ۔ ماہِ رمضان میں نیکیوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے ۔ ہماری ماں بہنیں رمضان کے مہینے میں گھریلو کاموں کو انجام دیتے ہوئے روزے رکھیں، نمازیں پڑھیں اور قرآن کی تلاوت کریں۔ رمضان میں تین کاموں پر عمل کریں قرآن کی تلاوت کثرت سے کریں ، خیر و خیرات کریں ، زکوٰۃ اور فطرہ دیں۔