پٹلم /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے مارکیٹ کمیٹی میں جوار خریدی مرکز کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ جس میں ریاستی مارکٹ کمیٹی چیرمین گنگاریڈی ڈی سی سی چیرمین پوچارم بھاسکر ریڈی ، حلقہ اسمبلی جکل رکن اسمبلی و پیانل اسپیکر ہنمنت شنڈے ، سابقہ موٹیپل چیرمین دفعیدار راجو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارش کی وجہ سے جوار کی فصل کو کافی نقصان ہوا ۔ وزیر اعلی کے سی آرکسانوں کو کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس لئے گورنمنٹ کی قیمت پر ہی جوار خریدی جارہی ہے ۔ مرکزی حکومت اس معاملہ پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ پھر بھی ریاستی حکومت کسانوں کی مدد کر رہی ہے ۔ دیگرقائدین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مارکٹ کمیٹی چیرمین داسری رمیش ، سنگل ونڈو چیرمین شیدم ریڈی ، اگریکلچر آفیسر مارکٹ ڈائرکٹر کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔