پٹلم میں حکومت کی دعوت افطار کا انعقاد

   

پٹلم /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے بھارت فنکشن ہال عیدگاہ روڈ پٹلم میں دعوت افطار پارٹی اور طعام کا نظم رکھا گیا ۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بی آر ایس پارٹی قائدین اور برادران وطن کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ افطار سے قبل حلقہ اسمبلی جکل کے رکن اسمبلی و پیانل اسپیکر مسٹر ہنمنت شنڈے نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ ہر مذہب کے تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مذاہب کی عوام کاخیال رکھتے ہوئے تہواروں کے موقع پر پروگراموں کو منعقد کرتے ہیں ۔ آنے والے سال میں پورے بھارت میں اس طرح کی افطار پارٹیوں کو منعقد کرنیکا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر مانناریٹی قائدین بی آر ایس پارٹی قائدین کے علاوہ بلالحاظ مذہب و ملت عوام موجود تھی ۔

پٹلم میں بی آر ایس پارٹی کا دل سے دل جوڑو پروگرام
پٹلم /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے سری سائی گارڈن میں بی آر ایس پارٹی قائدین نے دل سے دل جوڑو پروگرام منعقد کیا ۔ جس میں پٹلم منڈل سے وابستہ اطراف و اکناف کے مضافات سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر منڈل پرجا پریشد صدر کویتا وجئے ، نائب صدر لکشما ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی سرینواس ریڈی مقامی سرپنچ وجیا لکشمی جنا سرینواس ریڈی نائب سرپنچ ، محمد ابراہیم جنیدی منڈل پارٹی صدر واسری رمیشن ، کوآپشن ، ممبر محمد عبدالرحمن ، پرتاب ریڈی ، نرساگوڑ ، ششی دھر ، جی ستیم ، سید رحمت اللہ ، شیخ کریم کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔