پٹلم /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اگریکلچر مارکٹ کمیٹی کے سابق چیرمین کرشنا ریڈی نے مستقر پٹلم کے بھارت فنکشن ہال عیدگاہ روڈ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا ۔ منڈل پرجا پریشد صدر کویتا وجئے ، نائب صدر لکشما ریڈی ، مقامی سرپنچ وجیا لکشمی ، جنا سرینواس ریڈی ، نائب سرپنچ محمد ابراہیم جنیدی ، پی اے سی چیرمین سائی ریڈی ، بی آر ایس پارٹی سینئیر لیڈر راج ، وینکٹ رام ریڈی دیویندر ریڈی ، سنگل ونڈو چیرمین شبدم ریڈی ، کوآپشن ممبر محمد عبدالرحمن ، سید رحمت اللہ ، سید شفیع کے علاوہ بی آر ایس پارٹی اور مائنارٹی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔