پٹلم /3 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیشنل بی سی ویلفیر اسوسی ایشن زیر اہتمام مستقر پٹلم کے امبیڈکر چوراہے پر ساوتری بائی پھول کی 193 ویں یوم پیدائش کا اہتمام کرتے ہوئے ساوتری بائی پھولے کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر بھرپور خراج عقیدت پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع سکریٹری ایل سنتوش نے کہا کہ ساوتری بائی ہندوستان کی پہلی خاتون ٹیچر اور سماجی مصلح تھی ۔ انہیں ایک ایسی خاتون کے طور پر سراہا جاتا ہے جنہوں نے نچلے طبقہ کے تمام حقوق خواتین کی تعلیم کیلئے جدوجہد کیا کرتی تھی ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر دیوی سنگھ ، وظیفہ یاب ٹیچر راما گوڑ ، سبھاش بی سی سنگم یوتھ کے صدر کٹی پلی ہنومان ، کارگذار صدر اشوک راج منڈل سوشیل میڈیا انچارج محمد افروز ، کانگریس کے سینئیر لیڈر کے شیکھر پدما سائی سنگم لیڈر جی بالراج ، سرینواس روٹھے سنگم کے ارکان کرشنا کے علاوہ دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔
غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی
نظام آباد :3 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بغیر چھٹی کے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی ای او نظام آباد درگا پرسا د نے احکامات جاری کیا ۔ تفصیلات کے بموجب درپلی منڈل کے ضلع پریشد اسکول اسسٹنٹ عبدالقیوم مدرس کو وجہہ نما نوٹس جاری کی جو یکم ؍ جولائی سال 2022 ء سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے ۔ کئی بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا لہذا ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کیا جانا چاہئے کہتے ہوئے ڈی ای او کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی ۔