پٹلم میں سرکاری و خانگی اسکولس و کالجوں کے پرنسپلس کا اجلاس

   

پٹلم /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر دیوی سنگھ کی قیادت میں پٹلم منڈل ایجوکیشنل ریسورس سنٹر میں سرکاری و خانگی اسکولس کے پرنسپلس کے خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پرنسپلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولس میں طلبہ کو فراہم کردہ سہولت اور مطلوبہ سہولیات سے متعلق ڈیٹا کو پر کیا جائے ۔ پھر اسے آن لائن داخل کیا جائے اور 12 ڈسمبر تک منڈل ایجوکیشن ریسورس سنٹر میں پرنٹ کاپی جمع کروائی جائے ۔ مزید اس بات کو یقینی بنانے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ چہرے کی شناخت ایپ کے ذریعہ ہر روز طلبہ کی حاضری کا اندراج کیا جائے ۔ منڈل نوڈل افیسر رام موہن راؤ نے مشورہ دیا کہ ہر اسکول میں FLN اور Unanti پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہئے ۔ اس پروگرام میں پرنسپل گنیش راؤ ، ہری سنگھ وٹھل ، سرینواس اور اساتذہ علاقے کے کلسٹر ریسورس پرسن ، گوپال ، احمد پاشاہ، ایم آر سی کا عملہ اشوک ، امبا تاڑی نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت
میدک /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس دفتر میدک پر آنجہانی بی آر ایس امبیڈکر کی 68 ویں برسی تقریب کا بڑے احترام کے ساتھ صدر بی آر ایس ایم گنگادھر کی صدارت میں منائی گئی ۔ سبھی شرکاء نے بابائے دستور ہند کے پورٹریٹ پر پھول مالا ڈال کر زبردست خراج ادا کیا ۔ مسٹر گنگادھر نے کہا کہ آنجہانی امبیڈکر سماجی انصاف کی تحریک میں صرف ایک امید ہی نہیں بلکہ مجموعی اعتبار سے ہندوستان کی آواز تھے ۔ وہ دلتوں کے مسیحا تھے ۔ سیکولرازم کے علمبردار تھے ۔ وہ ایک ممتاز قانون دان ہی نہیں بلکہ ماہر اقتصابات بھی تھے ۔ اس پروگرام میں وہ ایک بلدی کونسلر جئے راج ، سید عمر محی الدین ، محمد سمیع الدین کے علاوہ دیگر قائدین راگی اشوک ، محمد فاضل ، ایم کشن ، زبیر مہتاب کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔