پٹلم میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تحصیلدار کو میمورنڈم کی پیشکش

   

پٹلم۔/5 مارچ،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کے پٹلم منڈل میں شہریت ترمیمی قانون کی سخت مذمت کرتے ہوئے این آر سی، سی اے اے، این پی آر کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی طبقہ کا ایک وفد تحصیل آفس پٹلم روانہ ہوکرتحصیلدارمسٹر سدھاکر کو شہریت ترمیمی قانون پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر مفتی شیخ جمشید، حافظ محمد شفیع، سابق کوآپشن ممبر شیخ کریم، پٹلم مساجد کے سابق صدر محمد عبدالقدوس، شیخ شیر خاں، محمد شادول، محمد ماجد، شیخ مجیب، محمد اکبر بیگ کے علاوہ دیگر طبقہ کی عوام کثیر تعداد میں موجود تھی۔