پٹلم میں کانگریس کا ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام

   

پٹلم یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق رکن اسمبلی سوداگر گنگارام نے قائدین کے ہمراہ پٹلم منڈل کے موضع تمانگر کا دورہ کرتے ہوئے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا ۔ موضع تمانگر کے مختلف راستوں سے بائیک ریالی منظم کی گئی ۔ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سوداگر گنگارام نے کہا کہ عوام کا آشیرواد کا حلف لیتے ہی تمانگر گاؤں کیلئے 100 مکانات تعمیری کاموں کی منظوری حاصل کروں گا ۔ جس کے پاس فاضل اراضی ہوگی ۔ اس کیلئے حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپئے مکان تعمیر کیلئے فنڈ جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر پٹلم منڈل کے پارٹی صدر جمگی ہنڈمانڈلو ، سابقہ مارکٹ کمیٹی ڈائرکٹر شیخ نظیر ، مائناریٹی صدر شیخ قدیر کے علاوہ پارٹی قائیدن اور موضع کی عوام کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
یلاریڈی میں بی جے پی قائدین کی گرفتاری و رہائی
یلاریڈی یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ کا بانسواڑہ حلقہ کو دورہ کے پیش نظر یلاریڈی پولیس نے قبل از وقت احتیاطی طور پر مقامی بی جے پی قائدین دیویندر سائی بابا ، ودیا ساگر کو حراست میں لیتے ہوئے اسٹیشن کو منتقل کیا گیا ۔بعد ازاں رہا کیا گیا ۔