پٹلم ۔ مستقر پٹلم میں دو گھرانوں کے جملہ پانچ افراد کی طبی جانچ کرائی گئی ۔ پانچوں افراد کویڈ 19 کے پوزیٹیو رپورٹ پائی جانے پر دیگر عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ منڈل پرجا پریشد کے صدر مسٹر کویتا وجئے نے پانچوں افراد کو مستقر پٹلم سے دور کستوربا ہاسپٹل میں مقیم کردیا گیا ۔ ان کی دیکھ بھال کیلئے طبی عملہ کے ساتھ ساتھ ان کے کھانے پینے کے انتظامات کیلئے دو لوگوں کو مقرر کردیا گیا ہے ۔ ان پانچوں پوزیٹیو کیسیس کی اطلاع پر مقامی سرپنچ مسٹر جئے سرینواس ریڈی نے تاجروں کا ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پانچ کیسیس درج کئے گئے ہیں ۔ لہذا تاجروں سے کہا کہ صبح 8 بجے سے دوپہر کے ایک بجے تک کاروبار کو چلانے کی ہدایت دی ۔ ماسک ، سانیٹائزر کا استعمال کرنے پر زور دیا ۔ مزید کہا کہ عوامی فاصلہ کو بھی برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے ۔
