پٹلم :ڈپٹی کمانڈنٹ کو تہنیت کی پیشکشی

   

پٹلم۔/8 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کے کانگریس پارٹی یوتھ صدر محمد عبدل امروز نے جمعہ کے دن مستقر پٹلم میں ریاپڈ ایکشن فورس مارچ میں شرکت کئے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ مسٹر ٹی پی بگھیل کو پٹلم پولیس اسٹیشن میں تہنیت پیش کی۔ واضح رہے کہ عبدل فیروز سی آر پی جوان تھے کچھ سال قبل عبدالفیروز کا انتقال ہوگیا وہ عبدل فیروز کے حقیقی بھائی تھے۔ کمانڈنٹ سے انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا تو وہ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔