پٹلم /11 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پریشد ہائی اسکول میں زیر تعلیم 8 ویں جماعت کی طالبہ جی مہا لکشمی نے 9 ستمبر کو پلوانچہ میں ضلعی سطح کے کھوکھو مقابلے میں فتح حاصل کرتے ہوئے ٹورنمنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ 34 واں مقام حاصل کرنے پر 13 ستمبر اور 15 ستمبر کو کلورمنی اسٹیڈیم کھمم میں منعقد ہونے والے کھوکھو میں منتخب ہوئی ۔ اسکول پرنسپل دیوی سنگھ اور ٹیچنگ ٹیم نے طالبہ کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طالبہ کو تہنیت پیش کی اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
کورٹلہ میں آج مفت طبی کیمپ
کورٹلہ /11 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ یونانی ہاسپٹل کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ بتاریخ 12 ستمبر بروز جمعرات کو 10 بجے تا 1 بجے دوپہر آئی بی گیسٹ ہاوز ڈاک بنگلہ کورٹلہ میں رکھا گیا ہے ۔ جس میں مفت تفتیش کے بعد دوائیں دی جائے گی ۔ مرد و خواتین سے اس کیمپ سے استفادہ کرنے خواہش کی جاتی ہے ۔ اس کیمپ میں کھانسی ، بی پی ، شوگر اور دیگر بیماریوں کی دوائیں دی جائیں گی ۔