پٹلم کے مضافات میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

پٹلم /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے رکن اسمبلی و پیانل اسپیکر مسٹر ہنمنت شنڈے بی آر ایس پارٹی قائدین کے ہمراہ گورنمنٹ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے ایمبولنس 108 اور 102 گاڑیوں کو ہری جھنڈی بتاکر روانہ کیا ۔ پٹلم منڈل کے موضع تمانگر میں امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔ بی آر ایس پارٹی رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے اور کانگریس پارٹی سابقہ رکن اسمبلی سوداگر گنگارام نے کی ۔ پھول مالا چڑھاکر بھرپور خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ ماردنڈا موضع میں نو تعمیر بی سی کمیونٹی ہال کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ گودما گاؤں میں نو تعمیر گرام پنچایت آفس کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ پٹلم منڈل کے چھوٹی کوڑبگل میں نو تعمیر گرام پنچایت کی عمارت کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ چلرگی موضع میں نو تعمیر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی ۔ رام پور گاؤں میں نوتعمیر گرام پنچایت کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ گورارم میں نو تعمیر گرام پنچایت آفس کا افتتاح عمل میں لایا گیا ۔رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں عوام کیلئے بے شمار اسکیمات کو فراہم کیا گیا ۔ تمام ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر منڈل پرجا پریشد صدر کویتا وجئے کمار ، نائب صدر لکشما ریڈی زیڈ پی ٹی سی سرینواس ریڈی سرپنچ وجیا لکشمی جنا سرینواس ریڈی کوآپشن ممبر محمدعبدالرحمن ، بی آر ایس پارٹی سینئیر لیڈر اسد رحمت اللہ سابقہ کو آپشن ممبر شیخ کریم کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائیدین اور مضافات کے عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔