پٹلم کے مواضعات میں لاک ڈاؤن دیہات میں ناکہ بندی

   

پٹلم۔/26 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی کے چھ منڈلوں کے ساتھ ساتھ تمام مواضعات میں لاک ڈاون کردیا گیا ۔ منڈلوں کی عوام اپنے اپنے گھروں میں رہ کر لاک ڈاون کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ مواضعات کے سرپنچوں نے گاؤں کے اندر کوئی دوسرے مقام کی عوام کا داخلہ نہ ہو وہاں پر ناکہ بندی کردی ہے۔ پٹلم تحصیلدار مسٹر سدھاکر نے ریونیو ڈپارٹمنٹ ، مقامی سرپنچ مسٹر جئے سرینواس ریڈی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر چوراہا پر سختی برتنے اور دیگر مقام جیسے پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا اور کرناٹک کے عوام کو بالکل داخل ہونے نہ دیں۔ تحصیلدار مسٹر سدھاکر ، مقامی سرپنچ مسٹر جئے سرینواس ریڈی، نائب سرپنچ مسٹر محمد ابراہیم جنیدی، زیڈ پی ٹی سی مسٹر جی سرینواس ریڈی منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر وجئے ، ایم پی ڈی او مسٹر سرینواس گوڑ، ٹی آر ایس پارٹی سینئر لیڈر مسٹر سید رحمت اللہ، ایم پی ٹی سی مسٹر نرسا گور ، مسٹر لکشمن نے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے سے کہا کہ پٹلم پولیس اور بجرنگ دل کے نوجوانان سخت سے سخت اقدامات کررہے ہیں۔