پٹنائک اور پاترا نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

   

نئی دہلی،4جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اوڈیشہ سے راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے بیجو جنتا دل کے امر پٹنائک اور سسمت پاترا نے آج ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔جمعرات کو ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی چئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے ان دونوں اراکین کو حلف دلایا۔مسٹر پٹنائک اور مسٹر پاترا دونوں نے ہی اڑیا زبان میں حلاف لیا۔دونوں اراکین حال ہی میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے ۔