پٹنائک نے مودی سے طوفان سے نمٹنے کیلئے طویل مدتی حل کا مطالبہ کیا

   

بھونیشور : چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک نے جمعہ کو وزیراعظم مودی سے طوفان سے نمٹنے کیلئے ریاست کے ساحلی علاقوں میں مستقل بنیادی ڈھانچے ، کوسٹل سٹروم سرج پروٹیکشن پلان اور ڈیزاسٹر ریزیسٹنس پاور سسٹم کیلئے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پٹنائک نے یہ مطالبہ آج یہاں وزیراعظم کی صدارت میں بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر پہنچنے پر منعقدہ جائزہ میٹنگ میں کیا۔اسپیشل ریلیف کمشنر پردیپ جینا نے جائزہ میٹنگ کے بعد بتایا کہ ریاستی حکومت نے طوفان یاس سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کیلئے کسی طرح کی خصوصی امداد کی مانگ نہیں کی ۔