بھوبنیشور: اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اتوار کو بہناگا میں ٹرین حادثہ کی وجہ سے عام ٹرین خدمات میں خلل کے پیش نظر کولکاتہ کے لئے مفت بس سروس کا اعلان کیا۔ پٹنائک نے کہا کہ ٹرین حادثے کے بعد لوگوں کو کولکاتہ پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اتوار سے پوری، بھوبنیشور اور کٹک سے کولکتہ کے لیے مفت بس سروس دستیاب ہوگی اور اس کا سارا خرچ وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے برداشت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بالاسور ریل روٹ پر معمول کی ٹرین سروس بحال ہونے تک یہ انتظام جاری رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ روزانہ تقریباً 50 بسیں اڈیشہ کے پوری، بھوبنیشور اور کٹک شہروں سے کولکاتہ کے لیے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کریں گی۔