پٹنا پرگتی پروگرام کے سلسلہ میں چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد 20 فبروری ( آئی این این ) چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج عہدیداروں کے ساتھ پٹنا پرگتی پروگرام ( شہری ترقیاتی پروگرام ) کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس پروگرام کا 24 فبروری کو آغاز ہونے والا ہے ۔ چیف سکریٹری نے اس پروگرام کی تیاریوں کا اجلاس میں جائزہ لیا ۔ محکمہ بلدی نظم نسق نے اس پروگرام کی تفصیلات کے اندراج کیلئے ایک سافٹ ویر تیار کیا گیا ہے ۔ چیف سکریٹری نے سافٹ ویر کا جائزہ لیا اور اس کو مزید سہل اور آسان بنانے کا مشورہ دیا ۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر وارڈ ‘ میونسپلٹی اور عہدیداروں وغیرہ کے تعلق سے تفصیلات فوری حاصل کی جانی چاہئیں۔ ہر وارڈ کیلئے ایک نوڈل آفیسر کا تقرر ہونا چاہے عہدیداروں کی ٹیم تشکیل دی جانی چاہئے تاکہ وہ اس پروگرام میں حصہ لے سکے ۔