پٹنہ میں ایک جوڑے سے دن دہاڑے 10 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے

   

پٹنہ، 12فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں پٹنہ ضلع کے بہٹا تھانہ علاقہ میں ویشمبھر پور گائوں کے نزدیک بدمعاشوں نے آج دن دہاڑے ایک جوڑے سے دس لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اسی تھانہ علاقہ کے بہپورا گائوں باشندہ کشور کمار گپتا اپنی اہلیہ انیتا گپتا کے ساتھ بینک سے دس لاکھ روپے نکال کر موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے تبھی وشمبھر پور گائوں کے نزدیک ایک موٹرسائیکل پر سوار دو بدمعاش ان کے پاس سے روپیوں بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ۔ متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔