پٹنہ میں جے ڈی یو ریاستی دفتر بند

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ: بہار میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر بطور احتیاط آج سے حزب اقتدار جے ڈی یو کے ریاستی دفتر کے مین گیٹ کو بند کر دیاگیاہے ۔جے ڈی یو کے ہیڈکوارٹر انچارج اور نائب صدر نوین کمار آریہ نے منگل کو بتایاکہ کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر بطور احتیاط یہ قدم اٹھایاگیاہے ۔ ریاستی ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ کو بند کر دیا گیاہے ۔ضروری کام سے آنے والے لوگوں کو کورونا کی جانچ کے بعد ہی دفتر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔آریہ نے بتایاکہ پارٹی کے میڈیکل سیل کی جانب سے ہیڈکوارٹر احاطہ میں ہی کورونا جانچ کا نظم کیا گیا ہے ۔ اس سے پارٹی ہیڈکوارٹر میں آنے والے لوگوں کی فوراً جانچ کی جارہی ہے۔