پٹنہ میں 7 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان بہار میں کورونا سے 104 ہلاکتیں

   

پٹنہ: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں سات دن کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن جمعہ 10 جولائی سے شروع ہو کر جمعرات 16 جولائی تک نافذ رہے گا۔ واضح رہیکہ بہار میں کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں اور اب تک 104 افراد اس کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ بہار میں فی الحال 3 ہزار سے زیادہ کیسز فعال ہیں اور اب تک 9 ہزار سے زیادہ افراد علاج کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔