پٹنہ ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک کالج برائے خواتین نے اپنے احاطے میں برقعہ پہننے پر پابندی عائد کی تھی جس سے ہفتہ کو دستبرداری اختیار کرلی گئی ۔ کالج نے اپنے ادارے کے نئے ڈریس کوڈ کے تحت برقعے پر امتناع عائد کیا تھا ۔ تاہم اس اقدام میں غلط فہمی کا اعتراف کرتے ہوئے کالج کے حکام نے کہا کہ کسی مخصوص کمیٹی کی طالبات کو پریشان یا ہراساں کرنا ان کا مقصد نہیں ہے ۔ جے ڈی ویمنس کالج کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ برقعہ احاطہ کالج اور کلاس روم دونوں جگہ ممنوع رہے گا ۔تاہم کالج پرنسپل شیام رائے نے تصدیق کی کہ کالج میں برقعے پہننے پر پابندی کی نوٹس سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ۔