پٹنہ، یکم اگست (یواین آئی) ضلع انتظامیہ نے یوم آزادی کی تقریبات میں 14 اگست تک دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں عام لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ یوم آزادی کی تقریبات کیلئے گاندھی میدان میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ یہاں 15 اگست کی صبح 9 بجے سے منعقد ہونے والی اہم ریاستی تقریب کی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کے پیش نظر 14 اگست تک گاندھی میدان کے احاطے میں عام لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کے مطابق ان دنوں گاندھی میدان میں پریڈ کی ریہرسل جاری ہے ۔ فائنل ریہرسل 13 اگست کو کی جائے گی۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے گاندھی میدان میں عام لوگوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ اس میں صبح اور شام کی سیر کرنے والے اور کسی اور مقصد کیلئے آنے والے شہری شامل ہیں۔