پٹن چیرو میں عوام کی تائید میرے ساتھ : نیلم مدھو

   

16 اکٹوبر کو پدیاترا اور بی آر ایس سے علیحدگی کا اعلان کریں گے

سنگاریڈی ۔10 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹن چیرو میں نیلم مدھو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2001 ء سے بی آر ایس پارٹی میں شامل ہو کر علیحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد میں کے سی آر کے ساتھ مل کر تلنگانہ کے قیام تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ، تلنگانہ کے قیام کے بعد انہوں نے بی آر ایس پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے کوشش کرتے رہے ہیں ۔ مدیراج طبقے کے 60 لاکھ افراد تلنگانہ میں ہونے کے باوجود بھی بی ار ایس پارٹی اسمبلی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہے بی آر ایس پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کے ٹی آر وزیر اور ہریش راؤ وزیر سے بھی ملاقات کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ دلوانے کا مطالبہ کیا۔ پٹن چیرو میں بی آر ایس پارٹی رکن اسمبلی کی اطمینان بخش کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی تائید میرے ساتھ ہے اور میں نے کل رات تک بی آر ایس پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشش کرنے پر مجھے پتہ چلا کہ مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ نیلم مدھو نے کہا کہ عوام سے مشورہ کرتے حلقہ اسمبلی پٹن چیرو سے بحیثیت آزاد امیدوار یا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ کرنے اور اسمبلی انتخابات سال 2023 کے لیے تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو وہ پد یاترا کا اغاز کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی سے علیحدہ ہونے کا بھی اعلان کر دیں گے اور عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے مسائل کو حل کروانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔