ممبئی۔11 مارچ (یواین آئی) فاسٹ بولرمناف پٹیل19 رن پر چار وکٹوں کی شاندار بولنگ کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان (ناٹ آؤٹ 57) اورمحمد کیف(46) کی شاندار اننگز کی بدولت انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈزکو یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے تیسرے میچ میں آسانی سے پانچ وکٹ سے شکست دی۔سری لنکا لیجنڈز نے مقررہ20 اوورمیں آٹھ وکٹ کے نقصان پر138 رنزکا اسکور بنایا لیکن انڈیا لیجنڈز نے ناقص شروعات کے باوجود18.4 اوورزمیں پانچ وکٹ کے نقصان پر139 رن کا ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔انڈیا لیجنڈز کی جانب سے سرکردہ آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے میچ فاتح اننگزکھیلتے ہوئے سب سے زیادہ57 رنز بنائے ۔ پٹھان نے31 گیندوں کی اپنی جارحانہ اننگز میں چھ شاندارچوکے اور تین بہترین چھکے لگائے ۔محمدکیف نے45 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے46 رنزکی شاندار اننگزکھیلی۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری انڈیا لیجنڈز کی شروعات بے حد خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ایک رن کے اسکور پر اس کو سچن تنڈوکرکے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ ماضی کے مشہور بیٹسمین سچن تندولکر اس میچ میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے اورچمندا واس کی گیند پر وکٹ کیپر کالووترنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ گزشتہ میچ میں دھماکہ خیز اننگز کھیلنے والے اوپنر وریندر سہواگ اس وقت کچھ خاص نہیں کر سکے اور تین رنز بناکر رن آؤٹ ہو گئے ۔ چوتھے نمبر پر یوراج بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔انڈیا لیجنڈز نے ایک وقت 19 رنز کے اسکور پر تین وکٹ گنوا دیئے تھے لیکن اس کے بعد سنجے بانگر(18) اورکیف نے اننگز کو کسی حد تک سنبھالا۔ بانگر کو رنگنا ہیراتھ نے ایل بی ڈبلیو کرکے اس پارٹنر شپ کو توڑا۔ کیف اور بانگر نے چوتھی وکٹ کے لئے43 رنزکی شراکت کی۔81 رنزکے اسکور پرکیف کے آؤٹ ہونے کے بعد من پریت گونی (ناٹ آؤٹ 11) نے پٹھان کا ساتھ دیا اور ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا۔ نڈزکو مسلسل جھٹکے دیئے ۔