پٹھان ،اڈوانس بکنگ نے بیرون ممالک ریکارڈ بنانے شروع کردئے

   

برلن ۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ان دنوں منفی اور مثبت خبروں کی وجہ سے موضوع بحث ہے اور کل اس کا ٹریلر جاری کرنے کے بعد کنگ خان کے مداحوں میں نیا جوش پیدا ہوچکا ہے ۔ فلم کیلئے لاکھوں شائقین اڈوانس بکنگ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں جبکہ بیرون ممالک میں فلم کیلئے آئندہ دو ماہ تک سنیما گھروں کے فل ہونے کی رپورٹس آرہی ہیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جرمن ملٹی پلیکس چین کی ویب سائٹ پر سرچ کرنے سے معلوم ہوا کہ فلم کے ٹکٹوں کی گزشتہ ماہ قبل ہی فروخت شروع ہو چکی ہے۔ 25 جنوری کو پٹھان کا شو برلن، ایسن، ڈمٹر، ہاربر، ہنور، میونخ اور آفن بینک کے7 سنیما گھروں میں تقریباً بھرا ہوا ہے۔ اندرون ملک ہو یا بیرون ملک، شائقین کنگ خان کی اسکرین پر واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے جرمنی میں بکنے والے ٹکٹوں کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے کہا، جرمنی میں پٹھان کے لیے بیرون ملک ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے اور یہ جنون ہے!! برلن، ہیمبرگ-ڈیمٹر، ہیمبرگ-ہاربرگ، اور آفنباخ تقریباً ہاؤس فل ہیں۔ 25 جنوری 2023 اوورسیز کا بادشاہ آرہا ہے آپ سب کیلئے ۔ ریلیز سے27 دن سے قبل ہی اڈوانس بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور ٹکٹ پہلے ہی جرمنی جیسے ملک میں تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں، تو یہ صرف یہ بتانے کے لیے ہے کہ کس طرح شاہ رخ خان کی واپسی بالی ووڈ کی قحط سالی کو ختم کرے گی اور تمام ریکارڈز ٹوٹنے کی امید کی جارہی ہے۔ سینماکس ایکس کی ویب سائٹ (جرمنی میں ملٹی پلیکس چین) پر جائیں تو آپ کو برلن، ایسن، ڈیمٹر، ہاربرگ، ہنور، میونخ، اور آفنباچ جیسے شہر نظر آئیں گے جو اڈوانس بکنگ کے دو ماہ کی ٹکٹوں کی تفصیلات فراہم کریں گے۔یاد رہے کہ فلم کی ریلیز سے ایک ماہ قبل ہی فلم پٹھان کی اڈوانس بکنگ کا برطانیہ، یوروپ ، مشرقی وسطیٰ اور امریکہ میں آغاز ہوچکا ہے