وڈوڈرا ۔23مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)انسانیت نوازی کے خیرسگالانہ اقدام میں سابق ہندوستانی کرکٹرس عرفان پٹھان اور اُن کے بھائی یوسف پٹھان نے تیزی سے پھیلتے جارہے وبائی مرض کورونا وائرس سے بچنے میں مدد کیلئے ضرورتمند لوگوں کو چار ہزار ماسک بطور عطیہ دیئے ہیں ۔ عرفان نے ٹوئیٹ کیا کہ اُنھوں نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر محمود خان پٹھان چیارٹیبل ٹرسٹ جو اُن کے والد چلاتے ہیں ، اُس کی طرف سے وڈوڈرا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو ماسک حوالے کئے ۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کی فیملی کی طرف سے یہ انسانیت کی چھوٹی سی خدمت ہے ۔