ممبئی ۔ بالی ووڈ بادشاہ کی شاندار واپسی ہوئی ہے جیسا کہ ان کی فلم پٹھان کی نیوزی لینڈ میں پہلی اسکرین کے بعد ہندوستان کے سینکڑوں سینما گھروں میں کنگ خان کے مداحوں نے فلم دیکھی ہے۔ فلم کے پہلے شو کے بعد جو رپورٹ سامنے آئی ہیں اس میں مداحوں کے علاوہ فلم ناقدین اور تجزیہ نگاروں نے فلم کے بلاک بسٹر ہونے کی پیش قیاسی کردی ہے اور کہا کہ حقیقت میں اب کتنے ریکارڈ بنتے ہیں وہ دیکھنا باقی ہے۔ کنگ خان شاہ رخ خان چار سال بعد سدھارتھ آنندکی فلم پٹھان سے سلور اسکرین پر واپس آئے ہیں۔ توقع کے مطابق فلم میں سلمان خان کا ایک چھوٹا ساکردار ہے ۔ فلم میں سلمان خان کا 10 منٹ کا کردار ہے جس کو ٹائیگر کی انداز میں پیش کیا ہے۔فلم میں جب سلمان خان پردے پر نظر آئے تو سینماگھروں کا ماحول پر جوش ہورہا ہے۔میڈیا میں پہلے ہی اس انداز کو ’کرن ارجن واپس آگئے‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔فلم پٹھان یومہ جمہوریہ سے قبل ہی حب الوطنی کے جوش کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔یہ سینما گھروں کے باہر تہواروں کی طرح ہے اور ماحول کا فی پرجوش ہے ۔ شاہ رخ خان کی باکس آفس کی بالادستی کا دور 2.0 آج سے شروع ہوا ہے۔ بہت ہی مثبت ابتدائی تبصروں نے فلم کی کامیابی کی پش قیاسی کردی ہے ! دنیا بھر میں باکس آفس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو شیئرکیا۔ فلم پٹھان سے توقع ہے کہ فلم اپنے پہلے پانچ دنوں میں 200 کروڑ روپے کی شاندارکمائی کر لے گی ۔ گزشتہ سال عامر خان ، اکشے کمار، اجے دیوگن ، رنبیرکپور، رنویر سنگھ کے علاوہ کرن جوہر اور روہت شیٹھی جیسے بڑے ناموں کی فلم یکے بعد دیگرے ناکام رہیں اور باکس آفس بحران سے دوچار تھی اور بڑی بڑی فلموں کے شدید نقصان برداشت کرنا پڑرہا تھا لیکن پٹھان نے باکس آفس کے اچھے دن واپس لادئے ہیں اور امید کی جارہی کہ 26 جنوری سے 29 جنوری اتوار تک اس فلم کی کمائی سے باکس آفس کے چراغ پھر سے روشن ہوں گے اور یہ فلم 2023 کو ایکشن فلموں کا سال بنادے گی۔