ممبئی ۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 22 ویں روز بھی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ اس فلم نے وہ ریکارڈ بنایا جس کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ فلم کی کمائی کے نئے اعدادوشمار کے مطابق فلم پٹھان نے 22ویں دن ہندوستانی باکس آفس پر500 کروڑکا ہندسہ عبورکرلیا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم نے 22 ویں دن ہندی باکس آفس پر 3.50 کروڑ روپے اور دیگر زبانوں میں 10 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ جس کے ساتھ فلم کی جملہ کمائی 502.45 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ شاہ رخ خان کی پٹھان ہندوستان میں 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کرنے والی فلم پٹھان نے باکس آفس پر پہلے ہفتے سے ہی دھوم مچارہی، لیکن اس کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے ۔ فلم کے ریلیزکے 22 دن مکمل ہو چکے ہیں لیکن فلم پٹھان اب بھی باکس آفس پر ایک کے بعد ایک ریکارڈ بنا رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 22 ویں روز کمال کیا ہے۔
