پٹھان کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچادی

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار جان ابراہم کی فلم پٹھان کئی دنوں سے زیر بحث ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر سامنے آگیا ہے ۔ اس ٹریلرکو دیکھنے کے بعد مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اس فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد لوگ اسے دیکھتے ہی رہ گئے۔ تو آئیے بغیر کسی تاخیر کے آپ کو بتاتے ہیں کہ فلم کے ٹریلر میں کیا دکھایا گیا ہے ۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم کے اس ٹریلر میں کئی ایکشن مناظر دیکھے گئے۔ جسے دیکھنے کے بعد لوگ دیکھتے ہی رہ گئے۔ اس فلم کے ٹریلر ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون بھی ایکشن اوتار میں نظر آئیں۔ جان ابراہم کا کردار بھی بہت مضبوط نظرآیا۔ لیکن ٹریلر میں سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر شائقین ایک بار پھر مایوس ہو گئے ہیں کیونکہ پٹھان کے ٹریلر میں سلمان خان کی کوئی جھلک نظر نہیں آئی۔دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ کی فلم پٹھان کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد اب شائقین کو فلم کی ریلیز کا انتظار ہے۔ جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی یہ فلم 25 جنوری کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی ایڈوانس ٹکٹ بکنگ 14 جنوری یعنی مکر سنکرانتی سے شروع ہوسکتی ہے۔ فلم پٹھان کے ٹریلر کے بارے میں شائقین اپنی رائے قائم کررہے ہیں ۔کئی شائقین نے اسی ہندوستانی جمس بانڈ قرار دیا ہے اور اسکے ایکشن دھماکہ کو پسند کررہے ہیں۔ پٹھان کے ٹریلر نے آتے ہی ٹوئٹر پر ہلچل مچا دی۔ ٹریلر میں کنگ خان کی اداکاری کو دیکھ کر مداح اداکار کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ اس فلم کے بارے میں سینما کی دنیا سے وابستہ اداکاروں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر پٹھان کے ٹریلر پر کئی فنکاروں نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ شاہ رخ اپنی فلموں میں رومانس کے ساتھ ساتھ مضبوط ایکشن کے لیے بھی جانے جاتے ہیں اور کنگ خان کا دھماکو ایکشن پٹھان میں بھی نظر آئے گا۔ اس چیز کی جھلک ٹریلر میں دیکھی گئی ہے۔ شاہ رخ خان کے اس انداز کو مداحوں کے ساتھ فنکاروں نے بھی پسند کیا ہے۔ ساؤتھ کے سوپر اسٹار نے پٹھان کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔ اداکار تھلاپتی وجے نے ٹوئٹر پر لکھا، شاہ رخ خان صاحب آپ کو مبارک ہو اور پٹھان کے لیے ٹیم کے لیے نیک خواہشات۔ رام چرن نے ٹویٹر پر لکھا، پٹھان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔ شاہ رخ خان صاحب، آپ کو ایکشن سیکوئنس میں دیکھ کر بہت پرجوش ہوں جیسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اس کے علاوہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان اور ان کی منیجر پوجا ددلانی نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔