پٹہ پاس بک نہ ملنے پر کسان کی خودکشی

   

یلاریڈی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹہ پاس بک نہ آنے پر دلبرداشتہ ہو کر کسان کی اقدام خودکشی کا واقعہ منڈل لنگم پیٹ کے ایکاپلی تانڈا میں پیش آیا ۔ اے ایس آئی مسٹر راجیشور کی تفصیلات کے مطابق تانڈا سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ کسان دیوجا نے کیڑے مارنے والی دوا پی کر اقدام خودکشی کی جس کو افراد خاندان اسے دواخانہ منتقل کیا۔ جہاں علاج کے دوران یہ فوت ہوگیا ۔ کسان دیوجا کو علاقہ میں 37 گنٹہ زرعی اراضی ہے اور اسے ابھی تک پٹہ پاس بک نہیں آئی ۔ ایک سال سے عہدیداروں کے چکر لگانے کے بعد بھی پاس بک نہ آنے پردلبرداشتہ ہو کر دیوجا نے کھیتوں میں استعمال کی جانے والی زہریلی دوا پی کر بیہوش ہوگیا جس پر افراد خاندان نے اسے نظام آباد کے ایریا ہاسپٹل کو منتقل کیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ متوفی کی بیوہ انگوری کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔