پپو یادو کانگریس میں شامل ہونے تیار

   

نئی دہلی 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کہا کہ وہ چاہتے ہیںکہ آئندہ لوک سبھا انتخاب کانگریس کے ٹکٹ پر لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس قیادت ان کی مدد چاہتی ہے تو وہ یقینی طور پر مدد کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک اور انسانیت کو بچانا ضروری ہے اس لئے سبھی لوگوں اور جماعتوں کو چاہئے کہ وہ آپس میں متحد ہوجائیں۔ کانگریس قیادت کو اب اس تعلق سے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا وہ اپنی پارٹی جن ادھیکار پارٹی کو کانگریس میںضم کرنے تیار ہیں پپو یادو نے کہا کہ نظریات ہر چیز سے بالاتر ہوتے ہیں۔ موجودہ حالات میں وہ ایسا کرنے کو بھی تیار ہیں۔