پپو یادو کی پارٹی کا کانگریس میں انضمام

   

نئی دہلی : سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادوکل کانگریس میں شامل ہو گئے اور اپنی جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کوکانگریس میں ضم کردیا۔ یادو اور ان کے بیٹے سارتھک نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں ملک کی سب سے قدیم پارٹی کی رکنیت لی۔ کانگریس کے بہار انچارج موہن پرکاش اور پارٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے ان کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔یادو نے کہا کہ میرا نظریہ ہمیشہ کانگریس کے نظریہ کے قریب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی جدوجہد کی علامت ہیں۔ انہوں نے ملک کو امید دلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور لالو یادو مل کر 2024 اور 2025 جیتیں گے۔پپو یادو کی اہلیہ رنجیت رنجن بھی کانگریس لیڈر ہیں اور راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ پپو یادو کانگریس کے ٹکٹ پر بہار کی پورنیہ سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔دوسری طرف اتر پردیش کے امروہہ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر پچھلا لوک سبھا الیکشن جیتنے والے دانش علی باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ پارٹی انہیں امروہہ سے امیدوار بنا سکتی ہے۔