نئی دہلی : ملک میں نوجوان کاروباری افراد کو تسلیم کئے جانے والے اسٹارٹ اپ کی تعداد پچاس ہزار تک ہوگئی ہے ۔ ان میں سے 10 ہزار اسٹارٹ اپ صرف گزشتہ 180 دنوں میں وجود میں آئے ہیں۔مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ اب 623 اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔تسلیم شدہ اسٹارٹ اپ نے مالی سال 2020-2021 میں تقریبا 1.7 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں۔انڈسٹری اینڈ انٹرنل تجارت کے فروغ کے شعبے نے 50000 نئی صنعتوں کو اسٹارٹ اپ کے طور پر تسلیم کیا ہے ۔