لکھنؤ:اپوزیشن پر تفرقہ انگیز سیاست کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ذات پات اور مذہب کے نام پر سماج میں پھوٹ ڈالی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہری باڈی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کے حق میں منعقدہ ریلی میں اپوزیشن کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔ سابقہ حکومتوں پر بستی ضلع کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘اپوزیشن جماعتوں نے صرف تقسیم کا کام کیا ہے۔ سماج میں ذات پات، عقیدہ اور مذہب کے نام پر ایک خلیج پیدا کر دی گئی ہے۔
