پچھلے چند سالوں میں سعودی وہند کے تعلقات میں کتنی مضبوطی ائی ہے اسکی ایک جھلک ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے پچھلے ہفتہ ہوئے سعودی دورے میں دیکھنے ملی۔
تین سال میں مودی دوسری بار سعودی عرب گئے، سال 2016 میں سعودی سفر کے دوران شاہ سلمان نے مودی کو سعودی عرب کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا۔ اور دوسرے سفر میں فیوچر انویسٹمنٹ کے اجلاس میں شامل ہونے کا موقع ملا۔
ہندوستان نے کشمیر سے خصوصی درجہ چھین لیا ہے، پاکستان اس مسئلہ کو عالمی مسئلہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہا ہے، اس موقع پر مودی کا سعودی عرب دورہ اور بھی اہم ہوتا ہے، مودی نے کہا کہ ہندوستان 2024 تک سعودی عرب سے 100 ڈالر عرب لیٹر تیل کے خرید کی اسکیم بنا رہا ہے، مودی کہنا ہے کہ ائندہ کچھ سالوں میں بھارت کی اکونومک کو دو گنا کرنا ہے، اور اسکے لئے تیل کی ضرورت میں اور اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کے آرامکو کمپنی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آرامکو سے مہاراشٹر پروجیکٹ کو بہت فائدہ ہو رہا ہے، جو کہ ایشیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی ہے۔ عراق کے بعد ہندوستان کےلیے سعودی سب سے بڑا تیل سپلائر ہے۔ سعودی عرب اب بھارت کا بزنس پارٹنر بن گیا ہے۔
دیکھیں پوری رپورٹ

