پڈوچیری :آزاد رکن اسمبلی نارائن سامی حکومت کی تائیدبرقرار

   

پڈوچیری :پڈوچیری میں ماہے علاقے سے واحد آزاد رکن اسمبلی پروفیسر رام چندرن نے کہا ہے کہ وہ وی نارائن سامی کی قیادت والی حکومت کو اپنی حمایت جاری رکھیں گے ۔ پروفیسر رام چندرن نے کہا کہ انہوں نے نارائن سامی حکومت کو پہلے سے حمایت دی ہے اور یہ جاری بھی رہے گی۔وہ پیر کو اعتماد کے ووٹ کے دوران ایوان میں آئیں گے ۔واضح رہے کہ نارائن سامی حکومت کو 3 ڈی ایم کے اراکین اور ایک آزاد رکن اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور وہ ابھی اسی حمایت کے دم پر ٹکی ہوئی ہے ۔