پڈوچیری میں ایس ڈی اے کا لیفٹیننٹ گورنر کے خلاف دھرنا

   

پڈوچیری : پڈوچیری کی لفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کو ہٹانے کے مطالبے کے سلسلے میں حکمراں کانگریس پارٹی کی قیادت میں سیکیولر ڈیموکریٹک الائنس(ایس ڈی اے ) نے جمعہ کو یہاں انا کے مجسمہ کے پاس چارروزہ دھرنا شروع کیا۔وزیراعلیٰ وی نارائن سامی، وزیر شاہ جہان لوک سبھارکن وی ویتھیلنگم اور پی سی سی صدر اے وی سبرامنیم کے علاوہ سی پی آئی، سی پی ایم، سی پی آئی(ایم ایل)، وی سی کے ، آرپی آئی، ایم ڈی ایم کے اور آرجے ڈی کے رہنماوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔ کانگریس کی اہم شراکت دار دروڑ مونیتر کزگم احتجاج میں شامل نہیں ہوئی۔ دونوں کے درمیان طویل وقت سے تنازعہ چل رہا ہے ۔