پڈوچیری : مرکز کے زیر کنٹرول ریاست پڈ وچیری کے کرائیکل خطہ میں واقع الیانکوڈی دوسرا گاؤں بن گیا ہے جہاں سو فیصد لوگوں کو کووڈ -19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔پڈوچیری کو کووڈ سے پاک ریاست بنانے کی سمت میں انتظامیہ نے تمام لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ الیانکوڈی اس ہدف کے تحت سو فیصد ویکسی نیشن کے ساتھ دوسرا گاؤں بن گیا۔ اس سے قبل یہ ہدف پڈوکپم نامی گاؤں یہ اعزاز حاصل کرچکا ہے ۔
مدھیہ پردیش میں کورونا کے حالات میں بہتری
بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے ۔ریاستی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر مشرا نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ریاست میں کورونا کے 798 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور2045 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں اوسطا کورونا وائرس کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوچکی ہے جبکہ شفایابی کی شرح 97.3 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال اور اندور سمیت تمام اضلاع میں کورونا کیسز کی اوسط شرح 3 فیصد سے کم ہوگئی ہے ۔