پڈوچیری : مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں فلم کے دوران سنیما تھیئٹر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ناظرین میں افرا تفری مچ گئی۔ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت رجنی کانت کی دیوالی پر ریلیز ہوئی فلم اننتھا 14 تھیئٹروں میں چل رہی تھی۔ پہلا شو صبح ساڑھے چار بجے شروع ہوا۔ جب دوسرا شو ختم ہی ہونے والا تھا کہ اچانک چھت کا ایک حصہ گر گیا۔ جس کے بعد ناظرین میں افرا تفری مچ گئی اور وہ گھبراکر بھاگنے لگے ۔ حادثہ میں کسی کو چوٹ نہیں آئی ہے ۔حادثہ کے بعد تھیئٹر کی صاف صفائی ٹھیک کر کے اگلا شو شروع ہوا۔
