پڈوچیری: پڈوچیری انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے مجاز ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر میڈیکل اسٹوروں پر کھانسی اور بخار کی ادویات فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ جمعہ کے روزمرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ضلع کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ ٹی ارون نے اپنے ایک حکمنامہ میں کہا ہے کہ کھانسی ، بخار ، نزلہ ، سانس کی تکلیف اور کورونا کی دیگر علامات کے علاج سے متعلق کسی بھی دوا کو عام لوگوں کو یہاں کے میڈیکل اسٹورز پرفروخت نہیں کیا جائے گا۔