پڈوچیری میں 18سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹیکہ

   

پڈوچیری: مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری حکومت نے تین جنوری سے 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ صحت نے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مرکزی حکومت نے اس عمر کے لوگوں ‘کو ویکسین’ دینے کے لیے رضامندی دی ہے ۔اس عمر کے لوگ کووڈ ویکسینیشن کے لیے آن لائن یا آف لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں یا کووِن ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے خود ہی رجسٹر یشن کر سکتے ہیں۔صحت کی نگرانی کرنے والے اہلکاروں، عوامی مقامات پر جانے والے کارکنان، 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بیمار افراد کو 10 جنوری سے احتیاطی ڈوز دی جائے گی۔یہ لوگ دوسری ڈوز لینے کی تاریخ سے نو ماہ بعد احتیاطی ڈوز لے سکتے ہیں اور اس کے لیے آن لائن یا آف لائن رجسٹر بھی کر سکتے ہیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افراد کو کوون ایپ کے ذریعے بوسٹر ڈوز ویکسین لگانے کے لیے ایک پیغام موصول ہوگا ۔